اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے عام فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور انہیں بے لباس کر کے زمین پر بٹھا دیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار افراد جنگجو اورحماس کے حامی ہیں۔
عالمی انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگی قیدیوں کی توہین عالمی انسانی چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے۔
اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے، شہداء میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔