• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق میں 5 قرار دادیں منظور کر لیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے حق میں قراردادوں کو 168 ممالک کی حمایت حاصل ہے جبکہ امریکا سمیت 10 ممالک غیر حاضر رہے۔

یو این ریلیف ایجنسی کے فلسطین میں امدادی کاموں سے متعلق قرارداد 165 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ  فلسطینی پناہ گزینوں کے اثاثوں کے تحفظ سے متعلق قرارداد کو 163 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی۔

فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کی بستیوں کے خلاف قرارداد 149 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کو 86 ووٹ حاصل ہوئے۔

فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کی قرارداد پر 75 ممالک غیرحاضر رہے اور 12 نے مخالفت کی۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے۔

اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے، شہداء میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید