• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم کرکٹر بننے کیلئے وسیم اکرم کا حارث رؤف کو مشورہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے حارث رؤف کو مشورہ دیا ہے کہ عظیم کرکٹر بننا ہے تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آج کل وائٹ بال کے کئی اسپیشلسٹ کرکٹرز ہیں، ٹیسٹ کرکٹ بڑے کھلاڑیوں کا کھیل ہے، 8 اوورز کا اسپل کروانا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں آپ 4 اوورز کروا کر فائن لیگ پر صرف فیلڈنگ کرتے ییں، ٹیسٹ کرکٹ ایک لمبی ریس جیسا ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ شان مسعود کے لیے یہ دورہ مشکل ہوگا، یہ کسی بھی نوجوان کپتان یا ٹیم کے لیے مشکل دورہ اور بڑا امتحان ہوگا نیا کپتان، نئی منیجمنٹ سب کے لیے وقت لگے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید