بہاولپور کے چڑیا گھر شیر باغ میں شیر کے پنجرے سے مردہ ملنے والیے شخص کے والد اور لواحقین نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کے مطابق ورثاء نے کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ کیوں پیش آیا؟ کس کی غفلت تھی؟ ان پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا کہنا ہے کہ ورثاء نے میت وصول کر لی ہے، میڈیا پر آنے سے انکار کر دیا۔