سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا دورہ کیااور مریضوں کی دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ادویات کے اسٹور کا معائنہ کیا اور ادویات کے ریکارڈ اور اسٹاک کی پڑتال کی ۔ قبل ازیں انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ کے ہمراہ نیو سبزی منڈی سیالکوٹ کا دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی اور آکشن کے عمل کا جائزہ لیا۔