جسٹس عقیل احمد عباسی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کردیے گئے۔
جسٹس عقیل عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
چکوال میں 450 ملی میٹر، راولپنڈی اسلام آباد میں 240 ملی میٹر بارش، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی بستیاں ڈوب گئیں،
ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں آج سے 2 فیصد اضافہ کردیا۔
کراچی میں پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ایرانی گینگ گرفتار کرلیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر اتفاق ہوگیا، وزیراعلیٰ علی امین نے اتفاق رائے کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا۔
گیلپ پاکستان نے خیبرپختونخوا سے عوامی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا، سرو ےمیں 63 فیصد نے خیبرپختونخوا میں کاروبار شروع کرنے کو مشکل قراردیا
سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی مشکل میں پڑ گئی، پہلی ترجیحی فہرست سے نکالنے والے امیدوار قیادت کے سامنے ڈٹ گئے، تمام امیدواروں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پارٹی نے ناراض رہنماؤں کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
سانحہ سوات کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے چیف سیکریڑی خیبر پختونخوا نے محکمہ سیاحت، محکمہ ریلیف، محکمہ آبپاشی اور محکمہ بلدیات کو خط لکھا ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی آج افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے کابل میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اعلیٰ سطح روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
رینجرز کے اعلیٰ عہدیداروں نے پروفیسر آفاق کو یقین دلایا کہ ملوث اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد مرکزی شاہراہیں کلیئر کر دی گئیں۔
شہید میجر رب نواز گیلانی کا جسد خاکی مظفرآباد میں ان کی رہائش گاہ علامہ اقبال نیلم برج سے اٹھایا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ یونیورسٹی کالج گراونڈ میں ادا کی گئی۔
پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت ڈیموں، دریاؤں، تالابوں، جھیلوں میں تیراکی پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سندھ کی دوسری بڑی انجنئیرنگ یونیورسٹی جامعہ این ای ڈی کے لیے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے میدان مار لیا ہے جس کے 89 فیصد بچے داخلہ ٹیسٹ میں پاس ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بریکوٹ میں دریائےسوات سے ایک بچے کی لاش ملی، بچے کی شناخت سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بچے عبداللّٰہ کی ہے، بچے کی تلاش کیلئے دریائے سوات میں مسلسل سرچ آپریشن جاری تھا۔
جامعہ کراچی میں دفترِ مشیرِ امورِ طلبہ اور و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام سالانہ عظیم الشان یوم حسین رضی اللّٰہ عنہ کا انعقاد پارکنگ گراؤنڈ نزد آرٹس لابی میں کیا گیا جس میں اساتذہ سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایس ایس پی شیعب میمن کا کہنا ہے کہ چار سال کے بچے کو گزشتہ سال یکم دسمبر کو رحمت جان کالونی سعیدآباد سے اغواء کیا گیا تھا، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو اغوا کار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی۔