کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام سے بھارت فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے ، ڈی آئی خان میں ہونے والی دہشت گردی پاکستان کو معاشی طور پر کم زور کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے جس کے پیچھے بھارت اور افغانستان ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور افواج پاکستان نے بے پناہ قربانیوں سے ملک میں امن قائم کیا ہے،مگر نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کو روکنے سے دہشت گرد دوبارہ سے مضبوط ہورہے ہیں، ڈی آئی خان نے پاکستانی افواج کے جوانوں کی شہادت سے پوری قوم افسردہ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت قومی ایکشن پلان پر نہ صرف وفاقی بلکہ صوبائی سطح پر بھی مکمل عمل در آمد کرے،اس پلان کے لئے خصوصی فنڈ مختص کیا جائے۔