راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ڈویژن میں اب تک گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں328افراد کی گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔3جون سے29جون تک راولپنڈی ڈویژن میں گراں فروشی پر دکانداروں کو48لاکھ 5ہزار6سو روپے جرمانہ کیا گیا ۔جبکہ 322ایف آئی آرز میں سے ضلع راولپنڈی میں310،اٹک اور چکوال میں دودو جبکہ جہلم میں 8 ایف آئی آرز ہوئیں۔راولپنڈی میں جرمانہ 25کھ 42ہزارنو سو روپے۔اٹک میں آٹھ لاکھ 61ہزار سات سو روپے،چکوال میں چھ لاکھ22ہزار اور جہلم میں سات لاکھ 79ہزار روپے کیا گیا۔ایس این اے راولپنڈی قمر نذیر کے مطابق 3جون سے29جون تک راولپنڈی ڈویژن بھر 322ایف آئی آرز درج ہوئیں۔جبکہ 3جون سے29جون تک راولپنڈی ڈویژن بھر کے رمضان بازاروں میں ایک کلو چینی کے پانچ لاکھ 89ہزار29پیکٹ فروحت ہوچکے ہیں۔10کلو آٹے کےدو لاکھ 60ہزار610تھیلے بیچے گئے ہیں۔اس دوران پولٹری چار لاکھ53 ہزار769کلو گرام فروخت ہوئی۔