• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، شہباز شریف بھاگ رہے ہیں: بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ہمیں ایک اور نوٹس بھیجا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے نوٹس میں پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روکا تھا، الیکشن کمیشن کا 18 تاریخ کا نوٹس ہم نے عدالت کے سامنے رکھ دیا، عدالت نے آج ہمیں دوسرے نوٹس میں بھی ریلیف دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی کہ آر اوز اور ڈی آر اوز جوڈیشری سے ہوں، ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں، اس لیے جوڈیشری سے آر اوز اور ڈی آر اوز چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید