اسلام آباد (حنیف خالد)نواز شریف حکومت نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ متعلقہ صوبوں کے حوالے کرنے کا تاریخ ساز اصولی فیصلہ کر لیا ہے ایران پاکستان انڈیا گیس پائپ لائنز بچھانے کا بھی مجموعی فیصلہ ہوگیا ہے جسکی باضابطہ منظوری آج وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سنیٹر محمد اسحاق کی زیر صدارت ہونے والی وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس دے گا۔ صوبوں کو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ جس طرح آج دینے کا اعلان ہوگا اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو ان کے علاقوں میں موجود ہائیڈرو پاور (پن بجلی بنانے والے)پروجیکٹ حوالے کرنے کا بھی اہم قومی فیصلہ آج ہی کر دیا جائے گا کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا یہ تاریخی (اجلاس ڈبلیو یوسی)واٹریوز جارج پانی کے ضیاع کو حتی الامکان روک کر پانی کا زرعی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا بھی تاریخ ساز فیصلہ کرے گی اس اجلاس میں اقتصادی وزارتوں پیٹرولیم قدرتی وسائل پانی و بجلی خزانہ، تجارت، منصوبہ بندی، صنعت و پیداوار، مواصلات ریلوے آئی ٹی وغیرہ کے وزیراعظم وزرائے مملکت وفاقی سیکرٹریوں کے علاوہ صوبائی حکومتوں گلگت و بلتستان آزاد کشمیر کی متعلقہ شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے ای سی سی ایران پاکستان انڈیا گیس پائپ لائنز کے انتظامی مالی تنصیبی معاملات پر تفصیلی غور کے بعد ان کی منظوری دے گی۔