ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے دوبارہ آغاز کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وہ پہلے روز کھیلتے ہوئے نروس نہیں تھے۔
کراچی میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں عابد علی نے کہا کہ شاید ہی کوئی ایسا پلیئر ہو جودل کی بیماری کے بعد دوبارہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ پہلے روز 90 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہونے پر افسوس ہے، خواہش ہے کہ دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ بناؤں۔
عابد علی نے مزید کہا کہ کوچ مصباح الحق کے پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی، ڈپارٹمنٹ کرکٹ کا بحال ہونا کرکٹرز کےلیے بہت اچھا ہے۔