• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس چھٹی پر چلے گئے تو ہماری درخواست کون سنے گا‘ علیمہ خان

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ چیف جسٹس رات تک عدالت میں بیٹھتے ہیں اور کیس بھی سنا ہے۔ انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس رات کو چھٹی پر باہر چلے گئے ہیں تو ہماری درخواست کون سنے گا؟ جتنی خواتین جیلوں ہیں، لوگوں پر جو مظالم ہو رہے ہیں انکی درخواست بھی سن لیتے تو اچھا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کو دیگر عدالتوں میں لگنے والے کیسز کے بارے میں بتایا ہے لیکن اس بارے ہم یہاں بات نہیں کرسکتے۔ ہم اس آرڈر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید