• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، پاکستان، ایران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان نے ایران کے راسک پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے،، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ راسک پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے میں 11ایرانی اہلکارجاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔پاکستان دکھ کی گھڑی میں ایران کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، دہشت گردی کا دوطرفہ اور علاقائی تعاون سمیت ہر طرح سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ 

ملک بھر سے سے مزید