• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ، اعلان پریس کانفرنس میں کرینگے

پشاور ( مانیٹر نگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنےکا فیصلہ کر لیا، وہ ن لیگ چھوڑنےکا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنےکا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد شاہد خاقان نے ن لیگ کوچھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ چھوڑنےکا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں ہوگا، حلقے والوں سےمشاورت ہورہی ہے کب پریس کانفرنس کرنی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید