• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: متاثرینِ اورنگی، محمود آباد، گجر نالہ کو ادائیگی، میئر کراچی طلب

عدالتِ عظمیٰ --- فائل فوٹو
عدالتِ عظمیٰ --- فائل فوٹو

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے متاثرینِ اورنگی ٹاؤن، محمود آباد اور گجر نالہ کو گھر اور معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کیس میں میئر کراچی اور حکام کو طلب کر لیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے سماعت کے دوران سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوا یا نہیں؟

متاثرین کے وکیل نے جواب دیا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور متعلقہ حکام کو طلب کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید