محکمۂ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا۔
اس بات کی لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات پہلے 14 اگست تک تھیں۔