خیبر پختونخوا اسمبلی میں جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد آزاد امیدوار آصف خان نے پیش کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کی 90 فیصد آبادی محسود قبیلے پر مشتمل ہے۔ موجودہ نام مقامی آبادی کی ثقافتی شناخت یا تاریخی حیثیت کی عکاسی نہیں کرتا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھا جائے۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نام کی تبدیلی سے مقامی ثقافت کو پہچان اور شناخت کا حق ملے گا۔
قرارداد کے مطابق ضلع کی شناخت کو اس کی مقامی آبادی سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔