سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی نے عام انتخابات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ موجودہ حلقہ بندیوں کی بنیاد پر شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔ راولپنڈی میں اضافی نشستوں کے معاملے پر شدید تحفظات پیدا ہوگئے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع دیے جائیں اور عام انتخابات کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔