• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات : پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

گجرات سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اور صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ اور ایم پی اے چوہدری ارشد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

دونوں ہی رہنماؤں نے 9 مئی واقعات کی مذمت کی اور ذمے دار عناصر کو سزادینے کا مطالبہ کیا۔

سید فیض الحسن شاہ نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی اور بانی چیئرمین سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، 9 مئی کا واقعہ ہم سیاستدانوں پر بوجھ ہے۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد نے کہا کہ وہ آئندہ کسی پارٹی کوجوائن نہیں کریں گے اور نہ ہی انتخاب میں حصہ لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید