• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، نگراں وزیراعظم

میں ایلیٹ کلاس سے نہیں ہوں، انوارالحق کاکڑ
میں ایلیٹ کلاس سے نہیں ہوں، انوارالحق کاکڑ 

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ریاست کا نظام قانون اور آئین کے مطابق چلتا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ریاست آئین کے تحت اقدامات کرتی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صوابی  میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے، ریاستی اداروں پر حملہ ہر ملک میں جرم ہے، ریاستی اقدامات کیوں اٹھائے گئے یہ سوال غلط ہے، کچھ لوگ سیاسی احتجاج چاہتے ہیں، سیاسی رویوں پر بات نہیں کرناچاہتے۔

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاشرے میں مختلف طبقوں میں تصادم غلط ہے، جمہوریت مختلف مدارج طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، جمہوریت اور حکومت کا جائزہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے، دنیا میں پارلیمانی نظام نے بتدریج طاقت حاصل کی۔

انوارالحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں 8 فروری کو انتخابات ہوں گے، مجھے کوئی مسئلہ نہیں کہ ملک میں کوئی بھی لیڈر پاپولر ہو جائے، اگر مقبولیت بہتر ڈلیوری میں تبدیل نہیں ہو تو وہ تباہی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ میں ایلیٹ کلاس سے نہیں ہوں۔

قومی خبریں سے مزید