• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغز ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر ایک شخص قتل

صوابی( نمائندہ جنگ )مرغز ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا عدنان ندیم سکنہ مرغز نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی عامر ندیم کو مبینہ طور پر گوہر رحمن ، شمس الرحمن اور عطاء الرحمن نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا رپورٹ میں وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ مقتول اور ملزمان کے مابین چھ ماہ قبل زبانی تکرار ہوئی تھی زیدہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین