صوابی ( نمائندہ جنگ ) صوابی تورڈھیر میں خاتون کی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ قاتل شوہر نکلا۔ تھانہ تور ڈھیر کے علاقہ جہانگیرہ میں مسماۃ امینہ کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا تاہم ملزم شوہر نے خود کو بچانے کے لئے اپنے بازو پر بھی فائرنگ کر دی اور ڈرامہ رچایاکہ نامعلوم افراد نے ہمارے گھر میں گھس ہو کر ہم دونوں پر اندھا دھند فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں میری بیوی موقع پر جان بحق اور وہ خود زخمی ہو گیا۔ ایس ایچ او منصف خان و انوسٹی گیشن ٹیم نے جائے واردات کا جائزہ لیتے ہوئے ،ان کے قریبی رشتہ داروں سے ان کے گھر یلو معاملات میں تفتیش جاری کی اسی دوران مقتولہ کے بھائی رفیق اللہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے ملزم صابرعلی نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر اپنی بیوی مسماۃ آمینہ پر باارادہ قتل اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا اور جرم چھپانے کی خاطر صابرعلی نے اپنے آپ پر فائر کرکے خود کو زخمی کیا ،جس پر پولیس نے ملزم صابر علی ولد شمس العلی سکنہ جہانگیرہ کو گرفتار کر لیا ۔