نئے سال میں کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کے بلوں میں اضافی بوجھ بڑھ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کیلئے جنوری میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ / سرچارج 7.67 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کراچی کیلئے 4 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ایک ساتھ مل جائےگا، یکم جنوری سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا مجموعی بوجھ 6.15 روپے فی یونٹ ہوگا، جنوری میں کراچی کیلئے 1.52روپے فی یونٹ کا سرچارج بھی شامل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.28 روپے اضافہ کیا گیا تھا، اپریل تا جون سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کے الیکٹرک صارفین سے مارچ 2024 تک ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اکتوبرتا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ فی یونٹ 47 پیسے بنتا ہے، اکتوبر تا دسمبر کی اضافی وصولیاں کے الیکٹرک صارفین سے فروری 2024 تک کرنے کا پلان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ فی یونٹ 1.25 روپے بنتا ہے، جنوری تا مارچ کی اضافی وصولیاں بھی کے الیکٹرک صارفین سے فروری 2024 تک کرنے کا پلان ہے۔ جولائی تا ستمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ فی یونٹ1.15روپے بنتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024 میں کرنے کا پلان ہے۔ کراچی کیلئے رواں ماہ سے فی یونٹ 1.52 روپے کا اضافی سرچارج عائد ہوگا جو ایک سال نومبر 2024 تک لاگو رہے گا۔