خیرپور(بیورورپورٹ)راضی ڈیرو کے قریب بیلہاڑو نہر میں 20فٹ چوڑا شگاف پڑ نے سے گوٹھ ولی محمد لاشاری اور وسیع اراضی پر کھڑی کپاس ،گنا اور دیگر فصلیں زیر آب آگئیں ۔نہر میں شگاف رات کو 3بجے گوٹھ ولی محمد لاشاری کے سامنے پڑا ،گاؤں کی مساجد سے دیہاتیوں کو نہر ٹوٹنے کی اطلاع دی گئی تاہم سیلاب کا پانی گاؤں میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے گاؤں کے بیشتر مکین بے گھر ہو گئے اور گاؤں کے گرد و نواح میں کھڑی فصلیں ڈوب گئیں متاثر دیہاتیوں کے مطابق نہر کا پشتہ کا فی عرصے سے کمزور تھا محکمے آبپاشی کے افسران کو با ر بار نہر کا پشتہ مضبوط کرنےکے لیے کہا گیا لیکن حکام نے کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں نہر کا پشتہ ٹوٹ گیا متاثرین نے متاثر اراضی کا سروے کر کے نقصان کا ازالہ کر نے کی اپیل کی ہے۔