• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اورنگی و سرجانی میں شہریوں کے ہاتھوں ہلاک 5 میں سے 4 ڈاکوؤں کی شناخت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں شہریوں کے ہاتھوں 5 ڈاکو مارے گئے، جن میں سے 4 ڈاکوؤں کی شناخت ہو گئی۔

ایس ایس پی ویسٹ مہزور علی کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت مدثر اور علی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں 3 میں سے 2 ڈاکوؤں کی شناخت ہوئی ہے،1 ڈاکو کی شناخت کے لیے نادرا کو ڈیٹا دیا گیا ہے۔

اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے 3 ڈاکوؤں میں سے 2 کی شناخت امجد اور سلمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو امجد علی کے خلاف 16 مقدمات درج تھے۔

امجد پر مقدمات، الفلاح، کورنگی، ایس آئی یو، پیر آباد، شاہ فیصل، مومن آباد، سائٹ اے اور رضویہ تھانے میں درج ہیں۔

امجد علی پر مقدمات دہشت گردی، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہیں۔

دوسرے ڈاکو کی شناخت سلمان علی کے نام سے ہوئی ہے جس پر مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج ہیں جبکہ تیسرے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

ڈاکو دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندار کو قتل کر کے فرار ہو رہے تھے کہ لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

قومی خبریں سے مزید