• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی چترال میں پہلی بار خواتین فٹبال ٹیم کا قیام عمل میں آگیا۔

قومی فٹبالر کرشمہ علی نے اپنی فاؤنڈیشن کے تحت چترال ویمن ایف سی کی بنیاد رکھ دی جس میں وادی کی 16 پلیئرز شامل ہیں۔

کرشمہ علی کا کہنا ہے کہ 6 پلیئرز ماضی میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرچکی ہیں، ٹیم کی تشکیل گزشتہ 6 ماہ کے دوران کیمپس ٹرائلز کی بنیاد پر کی۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹیم کے لیے کریم آباد اور مڈاکلشت میں کیمپس لگائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ چترال ویمن ایف سی اسلام آباد میں ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید