• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سے تل ابیب کی پرواز کے واقعے کے بعد ایئر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اماراتی ایئر لائن نے دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کے واقعے کے بعد اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں۔

فلائی دبئی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز FZ1073 میں پیش آنے والے واقعے کے بعد متعلقہ حکام کے ساتھ مشاورت سے اسرائیل کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق فلائی دبئی کی اسرائیل کے لیے پروازیں تحقیقات جاری رہنے تک معطل رہیں گی۔

ایئر لائن نے کہا ہے کہ عارضی معطلی سے حکام کو تحقیقات جاری رکھنے اور واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لانے کا موقع ملے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے مسافروں، عملے اور آپریشنز کی حفاظت اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

فلائی دبئی نے کہا ہے کہ حکومتی حکام، متعلقہ ریگولیٹری اداروں اور ہوائی اڈوں کے متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، مزید معلومات سامنے آنے کے ساتھ پروازوں کی معطلی کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

ایئر لائن نے ان مسافروں سے معذرت کی جن کے سفری منصوبے متاثر ہوئے اور کہا ہے کہ ہم ممکنہ حد تک مسافروں کو مدد اور متبادل سفری انتظامات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید