اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سےسپریم کورٹ کی عمارت کے اندر عمران خان کی اپیل اور دیگر دستاویزات چھیننے کے مبینہ واقعہ پر ایکشن لینے کی استدعا کی گئی ہے۔عمران خان کے وکیل شہباز کھوسہ نے چیف جسٹس کے نام تحر یری درخواست میں بتا یا کہ ان کے منشی کے پاس عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل و دیگر دستاویزات تھیں، سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر پہلے فلور پر سفید لباس میں ملبوس چار نامعلوم افراد نے اس پر حملہ کرکے موبائل فون اور دستاویزات کی فائل چھین لی۔