• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی بمباری سے مزید 200 فلسطینی شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، چوبیس گھنٹوں میں مزید دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ میں موجود پانچ اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے۔

اسرائیل نے حماس کے اہم رہنما حسن الاطرش کو مارنے کا بھی دعویٰ کیا ہے، حسن الاطرش پر حماس کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے۔

دوسری جانب حماس کے جوابی وار بھی جاری ہیں، غزہ میں مزید 5 اسرائیلی فوجیوں کو مار دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 477 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیوں، ٹینکوں اور بلڈوزر کو تباہ کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید