• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں احتجاج کرنیوالے مظاہرین سے کمیٹی کے مذاکرات جاری ہیں: سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی

سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی— فائل فوٹو
سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی— فائل فوٹو

سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جاری احتجاج کے مظاہرین سے نگراں وزیرِ اعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے مذاکرات جاری ہیں۔

آفتاب اکبر درانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پُرامن احتجاج کاحق ہر پاکستانی کو حاصل ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر یقینی بنایا گیا ہے کہ مظاہرین کو کسی تشدد یا ہراسانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سیکریٹری داخلہ نے مزید کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید