عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کا راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں پر ن لیگی امیدواروں سے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
این اے 56 میں شیخ رشید کے مقابل ن لیگ کے حنیف عباسی ہوں گے جبکہ این اے 57 پر دانیال چوہدری اُن کے حریف ہیں۔
این اے 55 میں استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کے عامر کیانی اور ن لیگ کے ملک ابرار کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے 52 میں پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف اور ن لیگ کے راجا جاوید اخلاق کے درمیان کڑا مقابلہ ہوسکتا ہے۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے این اے 53 راولپنڈی سے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کراوئے ہیں۔
چوہدری نثار کا آئی پی پی کے غلام سرور اور ن لیگ کے انجینئر قمر الاسلام سے مقابلہ متوقع ہے۔
این اے 54 میں چوہدری نثار، ن لیگ کے عقیل خان اور آئی پی پی کے غلام سرور خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔