• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، اسحاق ڈار

Foreign Exchange 23 Billion Exceeded
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ، ایف بی آر اور قوم کو کامیاب بجٹ پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب سے زائد نجی بینکوں کے پاس 4 عشاریہ 9 ارب ڈالر ہیں۔

گزشتہ 3 برسوں میں صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 19 سو ارب تک پہنچ گیا ہے ، وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹیکس محصولات کے ہدف کے حصول اور زرمبادلہ بڑھنے پر قوم مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ایف بی آر نے 3 ہزار 104 ارب روپے کے ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرلیا۔
تازہ ترین