• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام سیاسی اداکاروں کو مسترد کرکے حقیقی قیادت لائیں، سراج الحق

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 8فروری کو ووٹ کے ذریعے محفوظ اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔ الیکشن کمیشن امیدواروں کی طرف سے دولت کے بے دریغ استعمال کو روکے، عوام سیاسی اداکاروں کو مسترد کر کے حقیقی قیادت کو سامنے لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے حلقہ این اے 6دیرپائن میں کارنر میٹنگز اور ووٹرز سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا ایک پاکستان میں دو پاکستان نہیں چل سکتے، ملک پر گزشتہ سات دہائیوں سے مسلط سیاسی پارٹیوں نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کا ساتھ اس لیے نہیں دیا، ہمیں معلوم تھا کہ ان کا ایجنڈا عوام کی فلاح یا کرپشن کا خاتمہ نہیں، اپنے کیسز معاف کرانا تھا۔ اب اس فرسودہ نظام کو ووٹ کی طاقت سے بدلنا ہوگا، تبدیلی تب آئے گی جب عوام کے حقیقی نمائندے ایوانوں میں پہنچیں گے۔سراج الحق نے کہا کہ منتخب ہو کر مالاکنڈڈویژن کے مسائل حل کریں گے، انھوں نے کہا کہ 8فروری ظلم، ناانصافی، بدامنی اور مہنگائی سے نجات کا دن ہے، اس روز امریکا کے وفاداروں کو شکست ہو گی۔

ملک بھر سے سے مزید