کراچی(استاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے ملاقات کی اور والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے خالد مقبول صدیقی سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور والدہ مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ گلگت بلتستان واٹر اینڈ اریگیشن کے منسٹر حسین شاہ بھی موجود تھے۔