گوجرانوالہ میں وین نہر میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے\۔حافظ آباد سے منڈی بہاؤالدین جانے والی تیز رفتارمسافر وین قادر آباد بیراج کے قریب بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔
نہر میں ڈوب کر2 بچوں سمیت 4 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں ڈرائیور، دو خواتین سمیت 6افراد زخمی بھی ہوئے،جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہر سے نکال لیا۔