کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کی چھوٹی ہمشیرہ بدھ و جمعرات کی درمیانی شب انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نمازجنازہ آج جمعرات کو بعد نماز ظہر(سوا ایک بجے) مسجد عبدالعزیز کھڈہ مارکیٹ خیابان مجاہد فیز 5ڈفینس میں ادا کی جائے گی۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، جنرل سیکرٹری امیر العظیم، نائب امراء لیاقت بلوچ ، اسداللہ بھٹو ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،علامہ حزب اللہ جکھرو سمیت دیگر نے محمد حسین محنتی سے ہمشیرہ کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار اور تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔مرحومہ عارضہ قلب کے آپریشن کے بعد مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔