• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُردو یونیورسٹی، وزیراعظم سے واجبات ادائیگی کیلئے مداخلت کی اپیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائر ڈ اساتذہ اور عمال کی آرگنائیزنگ کمیٹی کے آرگنائیزر ڈاکٹر توصیف احمد خان، پروفیسر اصغر علی، ڈاکٹر اسماعیل موسیٰ اور پروفیسر شفیع آزاد نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے اپیل کی ہے کہ اردویونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن اور واجبات کی ادائیگی کے لیے فوری مداخلت کریں، یونیورسٹی تقریباً 200کروڑ روپے کے خسارہ کا شکار ہے۔ ان اساتذہ نے مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور عمال کو ہر ماہ تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہورہی، یہی صورتحال ریٹائرڈ اساتذہ و عمال کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید