• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---- فائل فوٹو
---- فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکارہ ثروت گیلانی اور ڈاکٹر فہد مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹااسٹوری شیئر کرکے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔

ابتداً انہوں نے 22 دسمبر کو اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں ان کے عزیز کی جانب سے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارک باد کے ساتھ ہی بیٹی کو دیکھنے کے حوالے سے بھی ذکر کیا گیا۔

تاہم بعدازاں فیشن میگزین کی جانب سے ثروت گیلانی اور ڈاکٹر فہد مرزا کو بیٹی کی ولادت پر مبارک باد پیش کی گئی تو اداکارہ نے پہلے اسے اپنی انسٹا اسٹوری پر ری شیئر کرکے اور بعد میں باقاعدہ پوسٹ کرکے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا لیکن اداکارہ نے بیٹی کا نام خفیہ رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ثروت گیلانی نے ڈیلیوری کے لیے اسپتال جانے سے قبل انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ 

اس سے قبل ان کے دو بیٹے روحان مرزا اور آریز مرزا ہیں، روحان کی پیدائش 2015 اور آریز کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔ حال ہی میں پیدا ہونے والی ننھی پری دو بیٹوں کے بعد ان کی پہلی بیٹی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید