اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ امرتا سنگھ سے شادی پر ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور ناراض ہوئیں اور خوب روئی تھیں۔
ٹاک شو کافی ود کرن کے سیزن 8 میں شرکت کے دوران سیف علی خان اور انکی والدہ شرمیلا ٹیگور نے سیف کی پہلی شادی سے متعلق کھل کر باتیں کی۔
سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے امرتا سنگھ سے خاموشی کیساتھ شادی کی تھی اور اس حوالے سے اپنے والد منصور علی خان پٹودی اور والدہ شرمیلا ٹیگور کو نہیں بتایا تھا۔
سیف علی خان کا کہنا تھا کہ والدہ نے کہا کہ ’آپ کسی کے ساتھ رہ رہے ہیں اور آپ کچھ نا کچھ کر رہے ہیں‘، میں نے ہاں میں جواب دیا تو انہوں نے کہا ’شادی نہیں کرنا‘، پر میں نے جواب دیا کہ میں کل ہی شادی کرچکا ہوں جس پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
انکا کہنا تھا کہ والدہ نے کہا کہ تم نے مجھے بہت دکھ پہنچایا ہے، تم نے شادی سے متعلق مجھے بتایا کیوں نہیں؟
واضح رہے کہ سیف علی خان نے امرتا سنگھ سے 1991 میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں دو بچے اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔ سیف اور امرتا کی 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔
بعدازاں سیف علی خان نے کرینہ کپور سے 2012 میں شادی کی۔ کرینہ سے سیف علی خان کے دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔