کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت نے سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے سازش شروع کر رکھی ہے ، ملک میں مالی استحکام اور سرمایہ کاری بڑھانےکیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے،سی پیک پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ دنیا کے ساتھ پاکستان کی معیشیت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مالی استحکام اور سرمایہ کاری بڑھانےکیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔