کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹیاور گورنمنٹ کالج وومین یونیورسٹی سیالکوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جامعہ اردو کے دفترِِ شیخ الجامعہ میں منعقد ہوئی ۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد وفاقی اردو یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج وومین یونیورسٹی سیالکوٹ کا صنعتی مر کز کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنا اور ضرورت پر مبنی تحقیق کو فروغ دینا ہے ۔