• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر ردعمل دیدیا

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ردعمل دے دیا۔

پشاور سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ آج مجھ سمیت پی ٹی آئی قیادت کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف اور صرف نواز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اس طرح کے الیکشن چاہتے ہیں تو ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے، عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید