ٹھٹھہ(نامہ نگار) حالیہ بارشوں کے بعد بچوں سمیت 40 سے زائد افراد گیسٹرو اور ملیریا میں مبتلا، گیسٹرو میں مبتلا 8 بچوں کی ماں جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق گیل موری، 103 موری، غلام اللہ اور ور سمیت ٹھٹھہ کی تحصیل گھوڑاباری کے مختلف علاقوں میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 40 سے زائد افراد گیسٹرو اور ملیریا کے امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں لیکن مذکورہ علاقوں میں قائم بنیادی صحت مراکز میں سہولتوں کے فقدان کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دریں اثناء گیل موری کے گاؤں عبداللہ گیل کے رہائشی رمضان گیل کی زوجہ، 8 بچوں کی والدہ مسمات انعم گیسٹرو کے باعث انتقال کرگئی۔