صوابی( صباح نیوز )آل ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی نے صوبائی حکومت کی جانب سے آئے روز صوبے کے اساتذہ کرام کے استحصال پر تشویش کااظہار کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حکومت اپنے مطالبوں پر نظر ثانی کر کے آئے روز اساتذہ کے استحصال کا سلسلہ بندکیا جائے ورنہ صوبہ بھر کے اساتذہ سکولوں کی بجائے سڑکوں پر ہونگے۔اور عید الفطر کے بعد احتجاج کے لئے کال دیا جائیگا ان خیالات کااظہار اے ٹی اے ضلع صوابی کے صدر عبدالطیف خان کی صدارت میں آل ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل ضلع صوابی کے اجلاس سے مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں اعجاز خان جنرل سیکرٹری اے ٹی اے ضلع صوابی ، محمد فیاض خان سینئر نائب صد ر اے ٹی اے خیبر پختونخوا ، حیدر زمان خان صدر اے ٹی اے تحصیل صوابی ، انعام اللہ سینئر نائب صدر ، شیر زمان خان صدر اے ٹی اے تحصیل ٹوپی ، لیاقت صدر اے ٹی اے تحصیل لاہور ،رحمدلی صدر اے ٹی اے تحصیل رزڑ ، محمد سلیم خان جنرل سیکرٹری اور سید الا سلام خان صدر ایس ٹی ایس شیوہ کے علاوہ اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے حکومت کی جانب سے اساتذہ کے استحصال پر سخت آفسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اساتذہ جو کہ معماران قوم ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے باپ کو بچوں سے امتحان لیتے ہوئے دیکھا تھا لیکن بچوں کو باپ سے امتحان لیتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا اگر امتحان لینا ہے تو اس کاآغاز خیبر پختونخوا حکومت اپنے وزراء سے کریں۔جن کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اساتذہ میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت دوسروں کے اشاروں پر اساتذہ کو ذلیل کر رہے ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی نہ کی اور اساتذہ کا استحصال بند نہ کیا گیا تو ہم سکولوں کی بجائے سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجا ج کرینگے جس کی کال عید کے بعد جلد دی جائے گی۔