• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹر اور سابق فاسٹ بولر جنید خان کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیے کے مطابق جنید خان انڈر19 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ہونگے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق موجودہ کوچ ریحان ریاض خاندانی مصروفیات کے باعث ورلڈکپ کےلیے دستیاب نہیں۔

جنید خان نے حال ہی میں اسلام آباد ریجن کی بھی کوچنگ کی تھی۔ اس ٹیم نے حنیف محمد ٹرافی جیتی ہے۔

جنید خان نے 107 انٹرنیشنل میچز میں 189 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید