• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد

فائل فوٹو
فائل فوٹو


مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔

اپیلیٹ کورٹ برانچ نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپیل کے ساتھ آر او کے فیصلے کی مصدقہ کاپی لف نہیں۔

واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے لاہور کے حلقے این اے 130 سے کاغذات منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی۔

اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

اپیل کنندہ کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کیے۔

اپیل میں استدعا کی گئی تھا کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے نااہل قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذاتِ نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید