• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک انتظامیہ کے زور پر نہیں، اپنے دم پر الیکشن جیت کر دکھائے، میاں افتخار حسین

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پرویز خٹک انتظامیہ کے زور پر نہیں بلکہ اپنے دم پر الیکشن جیت کر دکھائے۔

نوشہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران میاں افتخار حسین نے کہا کہ اعتراضات کے باوجود الیکشن کمیشن ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔ حکومت اور الیکشن کمیشن اتنا بے بس ہے کہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو تبدیل نہیں کرسکتے۔

اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ ڈی سی نوشہرہ ایک فرد کا ملازم بنا ہوا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے اعتراضات پر عمل نہ ہوا تو سڑکوں پر نکلیں گے، پرویز خٹک ایک جعلی پارٹی کے سربراہ بنے ہوئے ہے۔

میاں افتخار حسین نے کہا کہ کسی صورت انتخابات سے بائیکاٹ نہیں کریں گے، سڑکوں پر نکلنے کے بعد کسی کی منت سماجت نہیں مانیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ اتحاد نہیں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ پر مختلف سیاسی جماعتوں مشاورت جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید