پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتراز احسن نے کہا ہے ہمارے ہاں کم تعلیم ہونے کی وجہ سے انتخابی نشان دیا جاتا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں ایسا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اتنی جلد ایک ووٹ کو آپ ختم نہیں کرسکتے، ووٹ کو ختم کروانے کا ایک پراسس ہے۔
اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ شیر، تیر یا بلے کے نشان کو ختم کردیں تو آپ کرکیا رہے ہیں؟