• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، افطاری سے قبل دیور نے تکرار پر اپنی دو بھابھیوں کو قتل کردیا

صوابی (نمائندہ جنگ )موضع سلیم خان میں افطاری سے قبل دیور نے زبانی تکرار پر اپنی دو بھابھیوں کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ موضع داگئی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔پولیس تھانہ صوابی   کے مطابق  جمعہ کو  افطاری سے نصف گھنٹہ قبل موضع سلیم خان میں ایک شخص ملک آیاز نے زبانی تکرار پر گھر کے اندراندھادھند فائرنگ کردی  جس کے نتیجے میں  اس کے دوبھائیوں نیاز علی اورشا ہ روم کی بیویاں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئیں ۔دریں اثناء آصف علی سکنہ ڈاگئی نے تھانہ کالوخان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے رشتہ دار کامران کے گھر میں موجود تھے نمازجمعہ سے قبل کسی نے گھر کادروازہ کھٹکٹھایا جب میں باہر آیاتو دونوں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کامران بلانے کاکہاجب کامران گھر سے باہر آیاتو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے ان فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا ۔پولیس چوکی اعظم کے قریب سکندری روڈ پر دوموٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل ارمان جان  بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس نے الگ الگ ایف آئی آرز درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین