بلا پی ٹی آئی کے پاس رہے گا یا نہیں، پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پر ڈویژن بینج آج سماعت کرے گا۔
پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکش کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کا انتخابی نشان ’’بلا‘‘ بھی بحال کیا جائے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگر بلے کے علاوہ کوئی نشان ملتا ہے تو لیں گے لیکن بائیکاٹ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ تک پہنچنے کے لیے پلان بی اور پلان سی موجود ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو بطور جماعت مائںنس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے ہمیں پيچھے دھکیلا جا رہا ہے، ایک وکیل ن لیگ سے جائے تو ٹھیک پی ٹی آئی سے جائے تو گرفتار ہوتا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو اب اس معاملے میں مداخلت کرنا ہوگی۔